تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ، ایکس پر قہقہوں کا طوفان برپا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ تو گئی مگر کرکٹ کی دنیا کے روایتی حریف یعنی پاکستان اور بھارت اس بار آمنے سامنے نہیں ہوں گے۔

جوں ہی اس خبر کا اعلان ہوا شائقین مایوس تو ہوئے مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قہقہوں کا طوفان برپا ہو گیا۔

پہلے ایشیاء کپ کے دوران کھیل کے میدان میں سیاست لانا اور پھر بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کے سبب حکومتِ پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں مشروط شرکت کا اعلان کیا۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس قہقہوں اور میمز سے گونج اٹھا۔

مذکورہ اعلان کے بعد سے ہی پاکستانی صارفین حسبِ روایت متحرک ہو گئے اور پڑوسیوں پر طنز و مزاح کے تیر برسنے لگے۔

بالخصوص اس پسِ منظر میں کہ پاکستان اس سے قبل بھارت سے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کر چکا تھا، کئی صارفین اس خبر پر خوب محظوظ نظر آئے

جواب دیں

Back to top button