تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بعض قوتیں خطے کی دولت ضائع کرنا چاہتی ہیں: سعودیہ میں ایرانی سفیر

سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ بعض قوتیں خطے کو آگ میں جھونکنا اور یہاں کی دولت ضائع کرنا چاہتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قوتیں خطےکی ترقی کو روکنا اور اس پر جنگ مسلط کرنا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر خطے کے ممالک میں دراڑیں ڈالنا اور فتنہ و فساد بھڑکانا چاہتے ہیں۔

علی رضا عنایتی نے کہا کہ پڑوس میں مدبرانہ مؤقف بھی ہیں جو کسی بھی معاندانہ اقدام مسترد کرتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button