
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بسیہ خیل میں چیئرمین یو سی عامر درانی اپنے دوستوں کے ساتھ حجرے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے یو سی چیئرمین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔







