تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

میں زیادہ گرم کپڑے نہیں لایا‘: مچل مارش پاکستان کا سرد موسم دیکھ کر حیران

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کا سرد موسم دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مچل مارش نے بدھ کو ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ پاکستان میں اتنی سردی ہو گی اور اسی لیے میں اپنے ساتھ یہاں زیادہ گرم کپڑے بھی نہیں لایا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں پاکستان آ کر خوش ہوں اور یہ ٹی 20 سیریز ہماری ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے بہت اہم ہے، ٹیم کا مقصد سیریز کو اپنے منصوبوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

مچل مارش نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہو گا لیکن ہم کنڈیشنز کی بنیاد پر اسپنرز پر حملہ کرنے کی کوشش کریں گے

جواب دیں

Back to top button