
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی تاریخ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سب سے بڑا 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 175 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 212 ڈالرز کے اضافے کے بعد 5505 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے اضافے سے 12 ہزار 175 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2026 میں سونے کا بھاؤ 115900 روپے بڑھ چکا ہے







