تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ملت ٹریکٹرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ: امیر مزاری، محمد یحییٰ اور جنید خان کی فتوحات

*ملت ٹریکٹرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ: امیر مزاری، محمد یحییٰ اور جنید خان کی فتوحات*

لاہور (28 جنوری 2026): باغ جناح میں واقع پنجاب ٹینس اکیڈمی کے کورٹس میں کھیلے جانے والے ملت ٹریکٹرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے مقابلے اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

بوائز انڈر-18 کیٹیگری میں ایچی سن کالج کے امیر مزاری نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر جواد کو 1-6، 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی، جبکہ محمد یحییٰ نے حمزہ علی رضوان کے خلاف 4-6، 1-6 سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ سیشن کے سب سے اعصاب شکن مقابلے میں محمد جنید خان نے محمد عمر علی کے خلاف حیرت انگیز واپسی کی۔ پہلا سیٹ 6-0 سے ہارنے کے بعد جنید نے ہمت نہ ہاری اور اگلے دونوں سیٹ 4-6 اور 5-7 سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ روحاب فیصل نے بھی محمد معاذ کو 3-6، 4-6 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

انڈر-14 کوارٹر فائنلز میں محمد جنید نے اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے احدِ مصطفیٰ کو 2-4، 3-5 سے شکست دی۔ محمد ایان اور محمد معاذ بھی آسانی سے آگے بڑھنے میں کامیاب رہے؛ ایان نے بہروز میمن کو 1-4، 1-4 جبکہ معاذ نے محمد فیضان کو 0-4، 1-4 سے مات دی۔ محمد ابراہیم حسین گل نے زبردست مزاحمت دکھائی اور علیان علی کو 1-4، 5-3، 0-4 سے شکست دی۔

دوسری جانب، بوائز انڈر-18 ڈبلز کے کوارٹر فائنلز میں محمد احمد افضل اور معظم بابر کی جوڑی نے عتیق الرحمن اور مطیب الرحمن کو آؤٹ پلے کیا، جبکہ بلال اویس اور ریحان خان نے مرتضیٰ حسن اور حسن عالم کو 3-6، 1-6 سے ہرا کر دیا۔ گرلز انڈر-14 ڈویژن میں ایشا ربی نے شہرین عمر کو 0-4، 0-4 سے یکطرفہ شکست دی، خدیجہ خلیل نے شاہ نور عمر کو 0-4، 1-4 سے، شاہ نور عمر نے وجیہہ فاطمہ کو 0-4، 4-5 سے اور ایمان شہباز نے زینہ عبداللہ کو 0-4، 2-4 سے شکست دی۔

بوائز انڈر-12 پری کوارٹر فائنلز میں محمد ایان نے ممنون باری کو 2-4، 2-4 سے، محمد دانیال نے سالار خان کو 4-5، 1-4 سے، محمد ابراہیم حسین گل نے ریان عمر خلیل کو 0-4، 4-5 سے، محمد فیضان نے بہروز میمن کو 3-5، 2-4 سے، مصطفیٰ ضیاء نے محمد تراب بھٹی کو 0-4، 0-4 سے، دانیال عبداللہ نے اشتر عالم خان کو 1-4، 1-4 سے اور مصطفیٰ عزیر رانا نے اصفہان وانڈر کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔

بوائز انڈر-12 ڈبلز کوارٹر فائنلز میں محمد فیضان اور سالار خان نے محمد دانیال اور ریان عمر خلیل کو 5-10، 4-2، 0-4 سے ہرایا۔ اشتر عالم خان اور بہروز میمن نے محمد احسان باری اور ممنون باری کو 2-4، 2-4 سے جبکہ دانیال افضل ملک اور ہادی علی رضوان نے سخت مقابلے کے بعد مصطفیٰ ضیاء اور ولی محمد حسن کو 12-14، 2-4، 4-0 سے شکست دی۔

جواب دیں

Back to top button