تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

جھنگ : تلخ کلامی پر نوجوان ٹرالی کے نیچے کچل کر قتل

ضلع جھنگ کے علاقے چھٹا میل پر ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جس نے ہر آنکھ کو اشک بار کر دیا۔

 

 

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جھنگ کے علاقے گوجرہ روڈ ، اڈا چھٹا میل پر پٹھان اور چڑیانہ قوم کے افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

 

اس دوران مبینہ طور پر چڑیانہ قوم کے ٹرالی ڈرائیور نے خالد خان نامی ایک نوجوان شخص کو ٹرالی کے نیچے دے کر کچل دیا ۔

 

جس کے نتیجے میں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران چڑیانہ قوم کا ایک شخص کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

واقعہ کے بعد عام شہریوں نے مبینہ طور پر مشتعل ٹرالی ڈرائیور کو قابو میں لے لیا۔

 

جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button