تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

عمارت گل پلازہ 90 فیصد تک کلیئر ، اب تک 71 لاشیں برآمد

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ گل پلازہ کو 90 فیصد تک کلیئر کردیا گیا ہے تاہم 10 سے11 افراد مسنگ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران عمارت کے ملبے سے 4 ڈی وی آر ملے ہیں جن کی مدد سے سانحے کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔

 

گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا جسے دکان مالک کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تہہ خانے میں دکان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بھی ملی جو مالک کے حوالے کردی گئی۔

 

ادھر پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق نے بھی بتایا کہ گل پلازہ سے اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات لائی گئی ہیں، ڈاکٹر سمیعہ طارق کا کہنا ہے لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔

 

حکام کے مطابق اب تک جاں بحق افراد 71 افراد میں سے 20 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، 13 کی شناخت ڈی این اے سے کی گئی، لاپتہ افرادکی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button