
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ جنید صفدر کی شادی انہوں نے کھانا نہیں کھایا صرف سلاد پر گزارا کیا۔
حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی (ن) لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے لاہور میں ہوئی۔
ان کی شادی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اسی حوالے سے بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب حکومت کی جانب سے عائد ون ڈش کی پابندی کا خیال نہیں رکھا۔ تاہم اب عظمیٰ بخاری نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس پر وضاحت پیش کی۔
انہوں نے بتایا کہ میں شادی کے مینیو کے حوالے زیادہ کچھ نہیں بتاسکتی کیونکہ میں نے کچھ کھایا نہیں، شادی میں ون ڈش کی پابندی کا پورا خیال رکھا گیا اور یہی وجہ ہے کہ شادی میں صرف مٹن رکھا گیا تھا۔







