
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر محترمہ نیٹلی اے بیکر سے ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کی، جس کا مقصد فٹ بال کے ذریعے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔
ملاقات کے دوران صدر پی ایف ایف نے فیڈریشن کے نئے وژن اور امریکی سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم آفس اور وزارتِ کھیل کی جانب سے ملنے والی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "وزیر اعظم آفس کے ساتھ ہمارا تعاون محض کھیل تک محدود نہیں، بلکہ یہ پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک مشن ہے۔ ہم اپنے ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق ڈھال کر ایسی نسل تیار کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کی حقیقی اور متحرک روح کی نمائندگی کر سکے۔







