
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ایک ’پیزا ہٹ‘ آؤٹ لیٹ کے افتتاح نے ایک تنازع کو جنم دیا ہے۔ خواجہ آصف نے 20 جنوری کو اس دکان کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس کے چند ہی گھنٹوں بعد ’پیزا ہٹ پاکستان‘ نے اس آؤٹ لیٹ سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
پیزا ہٹ پاکستان نے اپنے باضابطہ طور پر جاری بیان میں کہا کہ سیالکوٹ کینٹ میں کھلنے والا آؤٹ لیٹ غیر مجاز ہے اور غلط طور پر پیزا ہٹ کے نام اور برانڈنگ کا استعمال کر رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس آؤٹ لیٹ کا نہ تو پیزا ہٹ پاکستان سے اور نہ ہی اس کی پیرنٹ کمپنی ’یم برانڈز‘ سے کوئی قانونی یا عملی تعلق ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مذکورہ آؤٹ لیٹ پیزا ہٹ کے بین الاقوامی معیار، ترکیبوں، فوڈ سیفٹی اور آپریشنل اصولوں پر عمل نہیں کرتا۔
پیزا ہٹ پاکستان نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر متعلقہ حکام کو باضابطہ شکایت درج کرا دی گئی ہے تاکہ ٹریڈ مارک کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
کمپنی کے اس بیان کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کے افتتاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس پر صارفین کی جانب سے طنزیہ تبصرے اور سوالات سامنے آئے۔
https://x.com/usmannnchoudhry/status/2013622307462275310?s=20
معروف اینکر پرسن عادل نظامانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ ”وزیر دفاع خواجہ آصف بھی معصوم ہی ہیں، جعلی پیزا ہٹ کے افتتاح سے پہلے چھان بین تو کرنی چاہئے تھی۔“
https://x.com/AdilNizami10/status/2013820586401873993?s=20
معروف اینکر پرسن عادل نظامانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ ”وزیر دفاع خواجہ آصف بھی معصوم ہی ہیں، جعلی پیزا ہٹ کے افتتاح سے پہلے چھان بین تو کرنی چاہئے تھی۔“
خواجہ آصف کی ٹیم کے مطابق ”اس آؤٹ لیٹ کے مرچنٹ اکاؤنٹ پیزا ہٹ کے نام سے رجسٹرڈ ہیں، وہاں پیزا ہٹ کا آفیشل پوائنٹ آف سیل سافٹ ویئر استعمال ہو رہا ہے، برانڈڈ مصنوعات موجود ہیں اور برانڈنگ و آپریشنل معیار عالمی اصولوں کے مطابق ہیں“۔
بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ ”غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بجائے حقائق پر اعتماد کریں“







