تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

3 دن میں کراچی کی تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات نصب کرنا ممکن نہیں: چیئرمین آباد

فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ منگل کی شام جاری کی گئی جس کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

چیئرمین آباد حسن بخشی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں جن عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہےان میں سے بہت سی عمارتیں 30 سے 35 سال پرانی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آباد کے اراکین نے 15 سے 20 سالوں میں جو عمارتیں بنائی ہیں ان میں سے بیشتر میں فائر سیفٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں مگر اس سے پہلے جو عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں ان کے بلڈرز سے کہہ دیا ہے کہ فائر سیفٹی پر عملدرآمد کریں۔

واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے پورے کراچی میں 3 روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنےکا الٹی میٹم دیا تھا۔

ایس بی سی اے کے مطابق ادارے نے چیئرمین آباد کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button