
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞمحمد شاہد نیاز کھوکھر پی ایف ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کر دیئے گئے۔
شاہد نیاز کھوکھر نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔انھوں نے مشکل وقت میں پاکستان فٹبال کو 10 سالہ بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
شاہد نیاز کھوکھر بین الاقوامی فٹبال اداروں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ان کی تعیناتی پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فرو غ کےلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے







