تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

گل پلازہ کے 2 فلور کلیئر، اب تک 26 لاشیں برآمد، 83 لاپتا افراد کی تلاش جاری

گل پلازہ میں فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں دو فلورز کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

 

کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ آگ سے متاثر ہونے والے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور اور پہلے فلور کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

 

ڈی سی نے بتایا کہ دوسرے اور تیسرے فلور میں داخلے کی کوشش کررہے ہیں، کٹر کی مدد سے گرل کاٹ رہے ہیں۔

 

جاوید نبی کھوسو کے مطابق رات مزید دو لاشیں ملی ہیں جس کے بعد آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہو گئی جب کہ لاپتا افراد کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 20 لاشیں سول اسپتال لائی گئی ہیں، 14 لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور 14 میں سے 7 لاشوں کی شناخت مکمل ہوچکی ہے، ساتویں لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

 

پولیس سرجن کے مطابق متوفین کی شناخت کے لیے 48 اہل خانہ کے نمونے مل چکے ہیں، تمام نمونے سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری بھیجے ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ انٹرنیشنل سینٹرفارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی میں ہوں گے، جائے وقوعہ سے کچھ انسانی اعضاء بھی لائے گئے جن پر کام جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button