
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞپاکستان ایک مرتبہ پھرانٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کےلئے تیار ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلہ میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں روڈز کی کارپیٹنگ کی گئی ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نصب کیمرے کی چیکنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس سرچ لائٹس کی تنصیب بھی جلد شروع کی جائے گی۔ سیریز کے حوالے سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ٹیموں کے تشہری بورڈز بھی آویزاں کئے جائیں گے، تشہری بورڈز پر آسٹریلیا اور پاکستان کے کرکٹرز کی تصویریں لگائی جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت بھی آج شام سے شروع ہوں گی۔





