تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

میئر کراچی، آگ لگنے کے 23 گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے

میئر کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف ترین کاروباری مرکز "گل پلازہ” میں آگ لگنے کے23 گھنٹے بعد معائنہ کرنے کیلئے پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وہ مصروفیات کی بنا پر اسلام اباد گئے تھے جہاں سے وہ مری کی نتھیا گلی پہنچے۔

مرتضی وہاب نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 207سے اسلام اباد سے اتوار کی رات 7:45 بجے کراچی پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھے گل پلازہ پہنچے۔

جہاں مشتعل لواحقین اور دکانداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ صورتحال کا اندازہ ہونے پر وہ گل پلازہ کے پڑوس میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس بیٹھ گئے تو شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

اس سلسلے میں اس نمائندے نے مرتضی وہاب کو سوال بھیجا مگر رات گئے تک انہوں نے جواب نہیں دیا۔

جواب دیں

Back to top button