
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قومی ایئر لائن کی نجکاری کا دن ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نجکاری ہوگی۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی عرق ریزی سے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے بہترین کاوشیں کی ہیں، سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں، بولی کا عمل براہ راست دکھایا جارہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک آگے چلنا چاہیے، اس سلسلے میں حکومت ہر اقدام کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔







