تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے ساتھ نہیں، نہ ہی وہ عمران خان کا ساتھی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا پیغام خیبر پختونخوا کی قیادت کو دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دو روزہ کانفرنس کے اعلامیہ کا انھیں علم نہیں ہے۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ سال 22 نومبر کو پرامن احتجاج کی کال دی تھی، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے بانی کا پیغام عوام تک پہنچایا

جواب دیں

Back to top button