دنیا
ایران: آیت اللہ خامنہ ای نے باضابطہ طور پر مسعود پزشکیان کو صدارتی اختیارات دے دیے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس ماہ کے اوائل میں ہونے والے انتخابات کے بعد اصلاح پسند ر مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ کا 9واں صدر منتخب کرنے کی باضابطہ توثیق کردی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں سپریم لیڈر نے کہا کہ میں دانشمند، دیانتدار، مقبول مسعود پزشکیان کے حق میں ووٹ کی توثیق کرتا ہوں اور میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ نئے صدر منگل کو پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔







