پاکستان

سائفر کیس میں جج نے بہترین فیصلہ کیا ہے ، فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اسپیشل کورٹ کے جج نے بڑا مناسب اور بہترین فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان جب باہر آتی تھیں تو کہتی تھیں کہ میرے بھائی کو سزائے موت سنائے جائے گی، وہ پوری قوم کا ذہن بنا رہی تھیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرا دعا تھی انہیں سزائے موت نہ ہو، شکر ہے ایسی کوئی سزا نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بڑا اچھا فیصلہ دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیا رویہ اپناتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button