تازہ ترینخبریںسیاسیات

ہم جھنگ کے مذہبی شہزادوں کی سیاست کو بے نقاب کریں گے ، فرید احمد مگھیانہ

عبدالرحمن ارشد :

جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ( پی پی – 127 ) فرید احمد مگھیانہ نے جہان پاکستان کے نمائندے سے گفتگو ہوۓ کہا ہم آئندہ الیکشن میں جھنگ کی سیاست کا رخ بدل کر یہاں کے مذہبی شہزادوں کو بے نقاب کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اور ترجیح فقط عوامی خدمت ہے اس لیے خواہ ہم امیدوار ہوں یا نہ ہوں ہم جھنگ کی عوام کی خدمت اپنے ذاتی فنڈ سے کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے بتایا جماعت اسلامی جھنگ میں 231 یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے ۔ ہر بچے کو ماہانہ 6 ہزار روپے ان کے گھر پہنچاتی ہے ۔ نہ صرف جماعت اسلامی جھنگ یتم بچوں کی مالی مدد کرتی ہے بلکہ باقاعدہ بچوں کی تعلیم اور باقی معاملات کا حساب رکھا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی زیر سایہ ایک یتیم بچی زھرا فاطمہ نے میٹرک میں 1100 سے 1042 نمبر حاصل کیے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے جھنگ کی عوام نے چنا اور رب العالمین نے مجھے عزت بخشی تو میرے اساسہ جات میں 5 سال بعد کوئی بڑھاوا آۓ تو میں جھنگ کی عوام کا مجرم ہوں ۔ اور اگر میں ایم پی اے بنا تو میری تنخواہ جماعت کے بیت المال میں جائی گی اور میری زندگی کا گزر بسر یونہی سادگی سے چلتا رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button