تازہ ترینخبریںپاکستان

بیٹا کہتا تھا ماں دعا کرو میں جلدی مر جاوں٬ طارق جمیل

 

تین روز قبل مولانا طارق جمیل کے بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔ معاملہ خود کشی ہے یا حادثہ یہ بحث تو طول پکڑ چکی ہے۔ تاہم اب مرحوم عاصم جمیل کے کردار کے حوالے سے خود مولانا طارق جمیل کا ایک بیان منظر عام پر آیا ہے۔ دراصل یہ ایک ویڈیو ہے جو کہ جنازے کے وقت ریکارڈ کی گئی۔ اس میں مولانا طارق جمیل بتا رہے ہیں کہ انکا بیٹا ایک شاندار نوجوان تھا۔ وہ پڑھ نہ سکا۔ وہ دنیا کی تعلیم رکھتا تھا نہ ہی مذہب کی تعلیم۔ ایک نفسیاتی بیماری کے باعث لفظوں کی پہچان نہیں رکھ پاتا تھا۔ لیکن اسکے باوجود وہ اللہ کو احساس سے جانتا تھا۔ وہ اپنی ماں کو کہتا تھا کہ میں اس گندی دنیا سے فوری طور پر دور چلا جانا چاہتا ہوں۔ دعا کرو کہ میں مر جاوں۔ وہ مجھ سے پوچھتا تھا کہ جب میں مر جاوں گا تو اللہ مجھے ملے گا؟ اللہ نے اسے جوانی میں بلا لیا۔ مولانا نے کہا کہ ہم اللہ کی اس رضا میں راضی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button