تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل پر حماس کے حملوں میں 9 امریکی شہری ہلاک، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل پر حماس کے حملوں میں 9 امریکی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے کہا کہ بدقسمتی سے خطے میں جاری ہولناک حملوں کے نتیجے میں 9 امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

آئندہ دنوں میں یہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔

انتظامیہ حماس کی طرف سے امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کی غیر مصدقہ اطلاعات کی بھی تحقیق کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ تین روز سے اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جاری جھڑپوں میں 700 اسرائیلی شہری، 500 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button