
لاہورٟ (سپورٹس رپورٹر ) بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئندہ دو میچز کھیلنے پر پابندی سمیت میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ ہوسکتا ہے۔شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے والی بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے نہ صرف وکٹوں پر بیٹ دے مارا بلکہ امپائروں کے ساتھ بد زبانی بھی کی جس پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے اصول کے مطابق ان کو آئندہ دو ون ڈے میچز کھیلنے پر پابندی سمیت میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ ہوسکتا ہے۔





