تازہ ترینجرم کہانیخبریں

صوبہ بھر کے 26 ہسپتالوں میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ بھر کی 26 ہسپتالوں میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے

سیل کے سربراہ ایس ایس پی ہوں گے جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر یا میڈیکل سپرینٹینڈنٹ سیل کے ممبران ہوں گے

ان میں جناح ہسپتال کراچی ، ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی ، لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد سٹی ، سندھ گورنمنٹ ہسپتال شاہ بھٹائی لطیف آباد حیدرآباد ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہسپتال سکھر ، چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ ، پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال شہید بینظیر آباد ، سول ہسپتال بدین ، سول ہسپتال عمرکوٹ ، سول ہسپتال ٹھٹھہ ، سول ہسپتال تھرپارکر ایٹ مٹھی ، سول ہسپتال ٹنڈومحمد خان ، سول ہسپتال ٹنڈوالہیار ، سول ہسپتال سجاول ، سول ہسپتال شکارپور ، سول ہسپتال سانگھڑ ، سول ہسپتال نوشہروفیروز ، سول ہسپتال میرپورخاص ، سول ہسپتال قمبر ایٹ شہدادکوٹ ، سول ہسپتال جامشورو ، سول ہسپتال جیکب آباد ، سول ہسپتال گھوٹکی ، سول ہسپتال دادو ، سول ہسپتال مٹیاری ، سول ہسپتال خیرپور میرس اور سول ہسپتال کندھ کوٹ ایٹ کشمور شامل ہیں

ان 26 ہسپتالوں میں اینٹی ریپ کرائسز سیل فعال کردیئے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری طور پر انصاف مل سکے اور ملزمان فوری طور پر پکڑے جاسکیں ۔

جواب دیں

Back to top button