
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ حکومت کی جانب سے جنسی زیادتی کیسز کی روک تھام اور مدد کے لیے سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبے کے 30 اضلاع میں انسداد جنسی زیادتی سیل قائم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے محکمہ صحت نے سیل قائم کرنے کے لیے 15 کروڑ روپے اور فرنیچر کے لئے 50 لاکھ روپے کے اخراجات مانگ لیے گئے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے 30 اضلاع میں دفاتر کے لیے فرنیچر، کمپیوٹر، آئی ٹی مٹیریل اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں بتایا گیا ہے کہ ضلعی دفاتر کھلنے سے جنسی زیادتی سے متاثر بچوں اور خواتین کی مدد کی جائے گی پولیس سرجن کے لئے 15 کروڑ روپے طلب کئے گئے ہیں کراچی سیل کے سربراہ ہونگے پولیس سرجن کے اخراجات کے لئے ڈیرسندھ اسمبلی 2021ء میں قانونسازی کرچکی ہے ۔





