
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے، تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے ، رانا ثناء اللّٰہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔







