تازہ ترینخبریںسپورٹس

کوئی بھارتی اگر پاکستانی کھلاڑی کیلئے یہ کرتا تو اسے باغی قرار دیا جاتا

ایشیا کپ  میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک پاکستانی مداح کی سٹیڈیم سے تصویر مقبول ہوئی جس کے بھارت میں بھی چرچے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک پاکستانی مداح دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہے جس پر درج ہے کہ ‘میں یہاں صرف کوہلی کی وجہ سے آئی ہوں’۔

کوہلی کی اس پاکستانی مداح کے حوالے سے جہاں دیگر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں وہیں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے طلبا ونگ کی سابقہ سیکرٹری اور سماجی کارکن انجیلیکا اریبم نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔

انجیلیکا اریبم نےاس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر کسی ہندوستانی نے پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایسا پلے کارڈ اٹھایا ہوتا تو اس پر بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا’۔

جواب دیں

Back to top button