تازہ ترینخبریںسیلابپاکستان

عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کےقرضے معاف کریں، منظور وسان

وزیراعلی سندھ کے مشیرِ زراعت منظور وسان نے  عالمی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے پاکستان کے قرضے معاف کیے جائیں۔

پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے بڑا نقصان ہوا ہے، قرضے معاف کیے جائیں۔ سندھ میں کپاس، کھجور، چاول اور سبزی اور اہم فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

Back to top button