تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت طیارہ بردار بحری جنگی جہاز بنانے والا ملک بن گیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک میں تیار ہونے والے پہلے طیارہ بردار جنگی بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا افتتاح کردیا۔ اب بھارت طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تیار کرنے والے چند ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی بھارت کے کوچی شپ یارڈ میں ایک شاندار تقریب میں آئی این ایس وکرانت کو پانی میں اتارا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی طیارہ بردار جنگی جہاز تیار کرنے والے دنیا کے چند ایک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ انہوں نے کہا،”وکرانت نے بھارت کو ایک نیا اعتماد دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button