وزیراعظم شہباز شریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فیول ایڈجسٹ منٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں سیلاب سے متعلق ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’فیول ایڈجسٹ منٹ پر بھی آئی ایم ایف سے پوچھنا پڑا کہ کہیں حقہ پانی بند نہ کر دے۔‘
‘ہم آزاد نہیں ہیں کہ اپنے فیصلے خود کرسکیں، ابھی بھی ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹ نہ جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اب تو چھینک بھی مارنی ہو تو آئی ایم ایف سے پوچھنا ہوگا۔ اگر ہم نے زندہ رہنا ہے تو آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری پروگرام ہونا چاہیے۔‘
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو انتہائی مجبوری میں مہنگا کیا گیا۔ ساری رات سوچ کر پیٹرول کی قیمت میں مجبوراً 2 روپے 7 پیسے اضافہ کرنا پڑا۔‘