
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا نام لیے بغیر تنقید کی۔
فواد چوہدری نے عمران خان کی خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی سے متعلق کیس میں عدالت میں پیشی سے متعلق ٹوئٹ کی۔
پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن عیاشی کر رہے ہیں اور عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا ہے، آج وہ دہشت گردی کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے بنیادی طور پر اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں کیونکہ عوام کی کوئ حیثیت نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 1, 2022
پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں اور عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا ہے‘۔
فواد چوہدری نے عمران خان سے متعلق لکھا کہ ’آج وہ دہشت گردی کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے، بنیادی طور پر اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں کیونکہ عوام کی کوئی حیثیت نہیں‘۔
واضح رہے کہ خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں عدالت نے عمران خان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔







