
وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ثابت کر دیں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط بھیجا ہے تو میں مستعفی ہوجاؤں گا۔
تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں بھیجا، مفتاح اسماعیل آپ کو پتہ ہے کہ میں نے خط نہیں بھیجا۔
مفتاح اسماعیل صاحب – استعفٰی كس کو دینا چاہیے؟ pic.twitter.com/VfwBzNFkYF
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) August 29, 2022
تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں کہ خط میں نے آئی ایم ایف کو بھیجا ہے تو مستعفی ہوجاؤں گا، مفتاح اسماعیل اگر ثابت نہ کر سکے تو پھر وہ استعفیٰ دیں ، مفتاح اسماعیل کی تو اپنی پارٹی ان سے استعفیٰ مانگ رہی ہے۔







