
سابق امریکی سیکرٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا مرین کی حمایت میں ٹوئٹ کردی۔
As Ann Richards said, "Ginger Rogers did everything that Fred Astaire did. She just did it backwards and in high heels."
Here's me in Cartagena while I was there for a meeting as Secretary of State.
Keep dancing, @marinsanna. pic.twitter.com/btAtUFOcNV
— Hillary Clinton (@HillaryClinton) August 28, 2022
ہلیری کلنٹن نے ایک پرہجوم کلب میں اپنے رقص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثنا مرین کو ٹیگ کیا اور کہا کہ رقص جاری رہے ۔
کلنٹن کی یہ تصویر 2012ء کی ہے جب وہ بطور سیکرٹری خارجہ کولمبیا کے دورے پر تھیں۔فن لینڈ کی وزیراعظم نے ہلیری کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ثنا مرین کی حال ہی میں ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ رقص کر رہی تھیں۔ ویڈیو کے بعد ان پر بہت تنقید ہوئی اور سیاسی مخالفین نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔







