تازہ ترینخبریںپاکستان

پولیس نے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق وضاحت کردی

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق وضاحت کر دی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ دارالحکومت پولیس نے عمران خان سے سکیورٹی واپس نہیں لی، پولیس سکیورٹی واپس لینے سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے

پولیس نے کہا کہ چند افراد جھوٹی مہم چلا رہے ہیں، عوام کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے شیئر نہ کریں

جواب دیں

Back to top button