
پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور کے علاقے بستی لاکھا کے قریب سیلاب میں دلہا اور دلہن پھنس گئے۔
شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ اچانک ہی بستی میں سیلاب آ گیا، جس میں دلہا، دلہن اور باراتی پھنس گئے۔
رپورٹ کے مطابق اچانک ناگہانی مصیبت میں پھنس جانے پر دلہا نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو ٹیم کو کال کی، جس نے مدد کے لیے پہنچ کر دلہا اور دلہن کو کشتی کے ذریعے گھر منتقل کیا۔







