تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے الزامات کی سختی سے تردید کردی

صوبائی الیکشن کمشنر نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے سینیٹر فروغ نسیم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم نے کہا الیکشن کمیشن عملہ بلدیاتی حلقہ بندیوں میں سندھ حکومت سے ملا ہوا ہے، فروغ نسیم کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، فروغ نسیم کی بات بے بنیاد ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اعجاز چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون، الیکشن ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں کی ہیں، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں حقلہ بندیوں کا طریقہ کار موجود ہے، حلقہ بندیوں میں سیکشن 10 کے تحت ابتدائی تیاری صوبائی حکومت کرتی ہے، شہری، دیہی علاقوں کو کیٹیگرائز کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ کسی بھی کونسل میں سیٹوں کی تعداد طے کرنا بھی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے افسران نے یونین، میونسپل، ٹاؤن کمیٹی کی ڈیمارکیشن کی، سندھ حکومت اپنا اور الیکشن کمیشن اپنا کام کر رہا ہے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سندھ کا عملہ صوبائی حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

جواب دیں

Back to top button