تازہ ترینخبریںسیاسیات

شیخ رشید بھی مشکل میں ، گرفتاری کے لیے چھاپے

  اسلام آباد پولیس کی جانب سےسابق وزیر داخلہ شیخ رشید  کی گرفتاری کے لیے ان کی اسلام آباد رہائش پر چھاپہ مارا گیا ۔ 

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے میں شیخ رشید کو گرفتار کرنے میں اسلام آ باد پولیس کامیاب رہی یا ناکام ، تاحال پتہ نہیں چل سکا ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار لال حویلی روانہ ہوچکے ہیں ۔ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں بھی پولیس ٹیموں نے چھاپہ مارا ہے۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بھی اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ سے گرفتار کر لیا تھا ، جس کے بعد عمران خان کا سخت رد عمل سامنے آیا تھا ۔

جواب دیں

Back to top button