تازہ ترینتحریکخبریں

بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس حفاظت کیلئے جارہی ہے: مونس الٰہی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے عمران خان کے بنی گالا میں گھر کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد اپنی ٹوئٹ میں مونس کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس کو حفاظت کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو روکا جائے گا، عمران خان تک پہنچنے کیلئے پنجاب کےعوام اور پنجاب حکومت سے گزر کرجانا ہوگا۔عمران خان پاکستان کی آواز اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں، بنی گالا کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام سے گزارش ہے پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں، کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں رہائش پذیر ہیں۔

جواب دیں

Back to top button