تازہ ترینتحریکخبریں

مر جائیں گے یزید وقت کی بیعت نہ کریں گے: شہباز گل

 تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مر جائیں گے لیکن یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ رجیم مخالفین کو دبانے کی کوشش میں فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر  رہی ہے۔صرف دبانے اور جھکانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے لیکن انہیں ناکامی ہو گی۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1556961179896991744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1556961179896991744%7Ctwgr%5E6da140219355ff4a60668074873432122f5813f9%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F294929

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حسینی ہیں اور ڈٹ کر حق کے ساتھ کھڑے ہیں، مر جائیں گے مگر  یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو عمران خان کی رہائشگاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک فوج میں بغاوت کی نفرت اور فتنہ انگیز باتیں کی تھیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل صحافیوں کو بھی گالم گلوچ اور برا بھلا کہتے رہے ہیں، شہباز گل نے بیوروکریٹس کے خلاف بھی دھمکی آمیز باتیں کیں جبکہ سیاستدانوں کے خلاف نازبیا باتیں اور ذاتی حملے کر چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button