
سوات میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پیر سید کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی علاقے میں اپنے فرائض کی انجام دہی پر مامور ڈی ایس پی پیر سید دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والے ڈی ایس پی پیر سید کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈی ایس پی گزشتہ روز دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے اور دہشتگردوں نے زخمی ڈی ایس پی پیر سید کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔







