تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بالی وڈ اداکاروں کی امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

بالی وڈ کے معروف اداکاروں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اداکارہ مادھوری ڈکشت، سارا علی خان، رچا چڈھا سمیت اداکار سنجے دت، سدھارتھ ملہوترا، عمران ہاشمی اور دیگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عید کی مبارکباد دی۔

اداکار سنجے دت نے انسٹاگرام پر عید مبارک کی کارڈ نُما تصویر شیئر کی اور  ساتھ ہی کیپشن میں عید کی مبارکباد دی

اداکارہ سارا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنے ایک کردار کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سر پر دوپٹہ اوڑھے کھڑی ہیں، اداکارہ نے ساتھ ہی عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی

انوپم کھیر نے عید کی مبارک ہندی زبان میں دی

جواب دیں

Back to top button