تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان: سیلابی ریلہ وندر کی قریبی آبادیوں میں داخل

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلابی ریلہ وندر کی قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر افتخار احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ وندر ندی کے قریب رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 5 دیہات متاثر ہوئے ہیں، سیلاب میں گھرے انور رند گوٹھ اور چاکر گوٹھ کی آبادی کو لیویز نے ریسکیو کر لیا ہے

افتخار احمد بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ سانول گوٹھ میں 80 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ 200 گھرانوں کو ہائی اسکول وندر کیمپ میں رکھا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button