تازہ ترینخبریںپاکستان

بڑی صنعتوں کی پیداوار، عمران خان دور میں اضافہ جبکہ اتحادی حکومت کے دوران کمی

ادارہ شماریات پاکستان نے ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق عمران خان کی حکومت کے دوران ان میں اضافہ ہوا جبکہ اتحادی حکومت کے دوران کمی کا سامنا رہا۔ 

جولائی تا اپریل سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 10.7 فیصد بڑھی ہے جبکہ اتحادی حکومت کے پہلے ماہ میں اس کی پیداوار میں 13.3 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 15.4 فیصد بڑھی ہے ۔

جولائی تا اپریل سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 3.7 فیصد بڑھی، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 134.9 فیصد بڑھی ہے۔

فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں 227.5 فیصد اضافہ ہوا، تمباکو کی پیداوار میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا اور مشروبات کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فوڈ مصنوعات کی پیداوار 11 فیصد بڑھی، کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آئرن اور اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا۔

آٹوموبیل سیکٹر کی پیداوار 48.2 فیصد بڑھی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔

چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا، پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 8.2 فیصد جبکہ فارماسوٹیکل کی پیداوار میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا ۔

جواب دیں

Back to top button