تازہ ترینخبریںپاکستان

وانا جرگہ: ہم پر امن لوگ ہیں اور دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں

 

وانا(خصوصی رپورٹ آدم خان وزیر سے)جنوبی وزیرستان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ”پیغام پاکستان” کے نام سے ممبر ومحراب کانفرنس کا پروقار تقریب منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان، جے یو آئی کےمتوقع چئیرمین مولانا صالح وزیر، ملک علاؤلدین وزیر،ملک بسم اللہ خان، ملک جمیل خان اور امیر جمعیت علماء اسلام وانا مولانا میر زاجان وزیر سمیت قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


پروگرام کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے کیا اور اس کا اغراض ومقاصد بیان کئے۔


اس موقع پر جے یوآئی کے متوقع چئیرمین وانا مولانا صالح وزیر، ملک علاؤالدین وزیر، ملک جمیل وزیر، ملک بسم اللہ خان اور جے یو آئی وانا امیر مولانا میرزاجان وزیر ودیگر نے ”پیغام پاکستان” کے نام سے منعقدہ ممبر ومحراب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہ ملک اسلام کے نام سے بنا ہے اسکا آئین بھی اسلامی ہے، امن قائم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرینگے، امن کیلئے پہلے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔


اس موقع پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ جب 9/11کو امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا اس سے اچانک ایک جنگ بھڑک اٹھی تو اس سے پورے خطے پر کافی اثر پڑا اور یہ آگ خاص کر بارڈر سے منسلک قبائلی علاقے کو بری طرح متاثر ہو گئے،
اُس مشکل وقت میں قبائلی عمائدین اور حکومت نے مشترکہ طور پر دہشتگردی کےخلاف لڑی جانیوالی جنگ مقابلہ کیا اور وانا سب ڈویژن میں کسی کو امن خراب نہیں ہونے دیا اور اپنے علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے بیش بہا قربانیاں دی۔

احمدزائی وزیر کے قبائلی عمائدین نے مزید کہا کہ اب قبائلی علاقے خیبر پختونخوا میں ضم ہوچکے ہیں لہذا زیادہ تر ذمہ داری حکومت کی ہی بنتی ہے کہ وہ امن قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگ پرامن طریقے سے اپنی زندگی گزار سکے۔
ملک علاؤالدین نے ممبر ومحراب کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے حکومت ہم سے رائے لی جاسکتی ہے اور انشاءاللہ ہم اپنے ملک، علاقے اور قوم کی بہتری کا سوچ سمجھ کر امن کیلئے کردار ادا کرینگے۔

اس موقع پر احمدزائی وزیر قبائل نے مزید کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھیں گے اور ہر قسم کی تعاون کیلئے ہمہ تن تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button