تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ کا ہفتہ نو اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہفتہ نو اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا حکم صادر فرمادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے لاجر بینچ نے تاریخی فیصلہ سنادیا ہے اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے تین اپریل کو کئے گئے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ تاریخ ساز اور متفقہ فیصلہ دیا، عدالت عظمیٰ کی جانب سے دئیے گئے مختصر فیصلے میں حکم دیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ، ایوان زیریں کا اجلاس نو اپریل بروز ہفتے کے روز صبح دس بجے طلب کیا جائے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو جلد نمٹایا جائے، اسپیکر عدم اعتماد تحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلے میں کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے، تاریخ ساز فیصلے سے قبل ججز نےآپس میں تفصیلی مشاورت کی، رولنگ سےمتعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button