فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 93 میچز کھیلے اور 493 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 125 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کی اور 196 شکار کیے جبکہ ٹی ٹونٹی میں انہوں نے 47 بار ٹیم کی نمائندگی اور 64 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ٹویٹر پر جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا یہ ٹریننگ، میچوں، سفر، کامیابیوں، ناکامیوں، برادرانہ تعلق وغیرہ کے 20 برس ہیں۔ بتانے کو بہت سی یادیں اور شکریہ ادا کرنے کو بہت سے چہرے ہیں۔ آج میں باقاعدہ طور پر اپنے محبوب ترین کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں۔
Announcement. pic.twitter.com/ZvOoeFkp8w
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) August 31, 2021
ڈیل سٹین نے اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں، صحافیوں اور فینز سے اظہار تشکر کر تے ہوئے کہا یہ ساتھ گزرنے والا یادگار سفر تھا۔ جسے میں کبھی بھی بھول نہ پاونگا.







