Uncategorized

انسان جیسا ربورٹ بنانے کا اعلان

ٹیسلا کمپنی نے انسان نما اے آئی ربورٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔ اسٹار لنک سیٹلائٹ، دماغی چپ اور خودکار ٹیسلا کار بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی انسان نما (ہیومونائڈ) روبوٹ پر کام شروع کردیا ہے اور اس روبوٹ کو ٹیسلا نے آپٹیمس کا نام دیا ہے۔ روبوٹ کے چلنے کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رکھی گئی ہے اور اسے کمزور بنایا گیا تاکہ انسان اس پر وقت پڑنے پر قابو پاسکیں۔
ٹیسلا کے مطابق اسمارٹ روبوٹ خطرناک اور بار بار انجام دیے جانے والے اکتاہٹ بھرے کاموں کو انجام دے سکے گا۔ آپٹیمس کی اونچائی 173 سینٹی میٹر اور وزن 57 کلوگرام کےقریب ہوگا۔ ربورٹ کو حرکت دینے کے لیے 40 ایکچوایٹرز نصب کیے جائیں گے۔ تمام ایکچوایٹرز برقی مقناطیسی انداز میں کام کرتے ہوئے روبوٹ کے مختلف حصوں کو حرکت دیں گے۔ آپٹیمس کا چہرہ نقش سے عاری ہے اور کپڑوں کی دکان پر رکھے مجسمے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلن مسک نے کہا ہے کہ اگلے سال روبوٹ کا پہلا نمونہ سامنے آجائے گا اور وہ 20 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔
ایلن مسک نے اپنی کمپنی میں یومِ مصنوعی ذہانت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹ میں ٹیسلا گاڑیوں کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا کیونکہ اس ٹیکنالوجی کی آزمائش پہلے ہی کی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button