سپورٹس
گوگل کا رستم زماں گاماں پہلوان کو خراج تحسین
برصغیر کے عظیم پہلوان رستم زماں “گاما پہلوان” کی سالگرہ کے موقع گوگل نے اپنا ڈوڈل گاما پہلوان کے نام کرکے عظیم پہلوان کو خراج تحسین پیش کر دیا .
غلام محمد بخش بٹ 52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے، انہیں گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر کہا جاتا تھا۔انہیں کنگفو ماسٹر بروس لی نے اپنا آئیڈیل بنایا ہوا تھا.
گاما پہلوان نے کیرئیر میں چھوٹی بڑی 5000 فائٹس لڑیں اور سب میں کامیاب رہے۔گاما پہلوان کے بھتیجے بھولو پہلوان 20 سال تک پاکستان کے قومی چیمپئن رہے۔





