
فیلڈ مارشل سے سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اظہار اطمینان، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر راجح تامی البقمی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی ، دفاعی اشتراک، ادارہ جاتی روابط ،اسٹریٹیجک کوآرڈینیشن مضبوط بنانے پر زوردیا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے سفیر کی تقرری سے پاک سعودی دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے نئے سفیر راجح تامی البقمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی





